عظیم پریم جی کی زندگی متاثر کن سب کے لیے مثالی

   

ای ۔ سی ٹی ویپرو کنزیومر کیر فیکٹری کے افتتاح کے بعد کے ٹی آر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے اسمبلی حلقہ مہیشورم کے حدود میں ای ۔ سی ٹی ویپرو کنزیومر فیکٹری کا اس ادارہ کے صدر نشین عظیم پریم جی اور ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کے ساتھ مل کر افتتاح کیا ۔ دونوں وزراء نے عظیم پریم جی کو تہنیت پیش کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ عظیم پریم جی کی زندگی مثالی ہے ۔ ایسی عظیم ہستی کا ہمارے درمیان موجود ہونا بہت بڑی بات ہے ۔ ان کی زندگی سب کے لیے مثالی اور ایک عملی سبق ہے اور کہا کہ ترقی کی اونچائی پر پہونچنے کے باوجود عظیم پریم جی سادگی سے زندگی گذارتے ہیں اور انہوں نے ریاست کے اسمبلی حلقہ مہیشورم میں 300 کروڑ روپئے کے مصارف سے ویپرو کمپنی قائم کی ہے ۔اس کمپنی کے ذریعہ 900 افراد کو روزگار حاصل ہوگا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ کندکور اور مہیشورم کے 90 فیصد نوجوانوں کو روزگار کے موقع فراہم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کمپنی میں تیار ہونے والی اشیاء آلودگی کو باہر نہیں چھوڑے گی ۔ بلکہ جرمن ٹکنالوجی کی مدد سے اس کے لیے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ کی حکومت ٹی ایس ۔ آئی پاس کے ذریعہ تجارت کو آسان بنانے کے اقدامات کررہی ہے اور ریاست میں کمپنیوں کے قیام کے لیے 15 دن میں منظوری دی جارہی ہے اور ساتھ ہی نئی کمپنیوں کے لیے سبسیڈیز کے علاوہ بنیادی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔ ویپرو کے صدر نشین عظیم پریم جی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تلنگانہ میں مسلسل سرمایہ کاری کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ انہوں نے ریاستی وزیر کے ٹی آر کو ( ویری ویری چارمینگ ) انتہائی دلکش قرار دیتے ہوئے ستائش کی اور کہا کہ تلنگانہ کی حکومت سرمایہ داروں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ۔ کورونا کو کنٹرول کرنے میں بھی ریاست تلنگانہ نے اہم رول ادا کیا ہے ۔ ہم تلنگانہ میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ان کی جانب سے قائم کی جانے والی کمپنیوں میں خواتین کو روزگار کے زیادہ مواقع فراہم ہوں گے ۔۔ ن