عظیم پریم جی یونیورسٹی میں داخلوں کااعلان

   

حیدرآباد ۔ 3 مارچ ( سیاست نیوز) عظیم پریم جی یونیورسٹی میں تعلیمی سال2020ء کیلئے اپنے کُل وقتی اور ریسیڈنشیل انڈر گریجویٹ پروگرام میں داخلوں کا اعلان کردیا ہے، جن کورسیس میں داخلے دیئے جائیں گے وہ تین سالہ بی ایس سی ڈگری جو کہ فزکس ، بیالوجی اور ریاضی کے علاوہ بی اے ڈگری کیلئے اکنامکس اور ہیمانیٹیز میں داخلے ہوں گے ۔ اس کے علاوہ چار سالہ بی ایس سی ، بی ایڈ دوہری ڈگری جو کہ سائنس و ایجوکیشن کے نصاب میں فراہم کی جائیں گی ۔ اس کے علاوہ خواہشمند طلبہ فزیکل سائنس ، لائف سائنس یا ریاضی میں ہی داخلے لے سکتے ہیں ۔ یونیورسٹی کے اعلامیہ کے بموجب عالمی سطح پر جن موضوعات کی مانگ اور طلب ہے انہیں 21ویں صدی کے انڈر گریجویٹ ریسرچ سلیبس کے تحت شامل کیا گیا ہے ۔ داخلوں کے خواہشمند طلبہ آن لائن درخواست دے سکتے ہیں جس کے بعد ایک تحریری امتحان بھی لیا جائے گا جس میں کامیاب ہونے والے طلبہ کی مختصر فہرست جاری کی جائے گی ۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 26مارچ مقررکی گئی ہے جب کہ اہلیتی امتحان 12اپریل کو منعقد ہوگا جس کے بعد مئی 2020ء میں انٹرویو کی کارروائی شروع ہوگی اور جون 2020ء میں کلاسیس کا آغاز ہوگا ۔ مزید تفصیلات کیلئے www.azimpremjiuniversity.edu.in/ugملاحظہ کریں ۔