علاقائی فوج کا ایک جوان جموں وکشمیر میں لاپتہ ہوگیا ، علاقہ میں ان کی گاڑی جلتی ہوئی ملی

   

علاقائی فوج کا ایک جوان جموں وکشمیر میں لاپتہ ہوگیا ، علاقہ میں ان کی گاڑی جلتی ہوئی ملی

سری نگر: جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک علاقائی فوج (ٹی اے) کا جوان لاپتہ ہوگیا ہے اور اس کی گاڑی کو نذر آتش کیا گیا ہے ، حکام نے پیر کو بتایا۔

 عہدیداروں کو شبہ ہے کہ اسے عسکریت پسندوں نے اغوا کیا ہوگا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اتوار کی رات کو علاقہ کے رہائشی مظفر منظور کے نام سے رجسٹرڈ ایک گاڑی کو نامعلوم افراد نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقہ رام بھما میں نذر آتش کردیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ منظور علاقائی فوج میں خدمات انجام دیتا ہے اور اس سے رابطہ نہیں کیا جاسکا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ انہیں شبہ ہے کہ اسے عسکریت پسندوں نے اغوا کیا ہو گا ، انہوں نے مزید کہا کہ اس کا پتہ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔