عمان نے 32,000نوکریوں کے مواقع پر مشتمل ہدایتیں جاری کی ہیں

,

   

مذکورہ سلطان کی ہدایتوں میں پہلی مرتبہ ورک فورس میں داخل ہونے والے نئے ملازمین کو حکومت کی رعایتوں کا بھی اعلان کیاگیاہے


مسقط۔عمان کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مملکت عمان کے حکمران سلطان ہاتم بن طارق نے منگل کے روز نے ملک کی حکوت کو ہدایت دی ہے کہ فوری طوراس سال 32,000ملازمتوں کے موقع فراہم کرنے عملی اقدامات کو فوری نافذکریں۔

عمانی نوجوانوں کو سرکاری او رخانگی شعبے کے اداروں میں ملازمت فراہم کرنے کے مقصد سے انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی مسلسل کوششوں کا یہ ایک حصہ ہے

ایک ریلیز میں کہاگیاہے کہ عملی اقدامات کا ایک نیا سٹ حکومت کی دلچسپی کے ایک حصہ کے طور پر ملازمتوں کے متلاشیوں کے لئے نوکری فراہم کرنے میں دلچسپی کے لئے جن کے خدمات عالمی معاشی حالت کے موجودہ سطح کے پیش نظر اور کویڈ 19کے پھیلنے کی وجہہ سے متاثر ہونے کے سبب برخواست کردئے گئے ہیں۔

مختلف فریقین کی حقیقی ضرورت کے مطابق اس پہلے کا سب سے اہم مقصد اس سال کے دورا ن32,000سے زائد ملازمتیں دینا ہے جس میں 12,000ملازمت کے مواع حکومت‘ سیول او رملٹری شعبوں میں ہیں۔مذکورہ سلطان کی ہدایتوں میں پہلی مرتبہ ورک فورس میں داخل ہونے والے نئے ملازمین کو حکومت کی رعایتوں کا بھی اعلان کیاگیاہے۔

ملک بھرمیں خراب معاشی حالات او ربڑھتی بے روزگاری کے خلاف پچھلے تین دنوں میں عمان کے بعد احتجاج پیش آیاہے جو اب تک کبھی نہیں ہوا ہے۔

ان لائن شیئر کردہ ویڈیوز میں درجنوں عمانی مظاہرین آنسو گیس‘ پانی کے فوارے چھوڑے جانے کی وجہہ سے پیر کے روز زورات لیبر کے قریب سے بھاگتے ہوئے نظر آرہے ہیں