عمان کے سلطان قبوس بن سعد کا انتقال

,

   

مسقط: عمان ملک کے سلطان قبوس بن سعد کا جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ قبوس کی عمر 79برس تھی اور وہ کافی عرصہ سے کافی علیل تھے اور وہ بلیجم میں اپناعلاج کروارہے تھے۔ انہوں نے 1976ء میں سیدہ نوال بنت طارق السعد سے شادی کی اور 1979ء میں انہیں طلاق دیدیا۔ اس کے بعد انہوں نے شادی نہیں کی۔ قبوس کو کوئی اولاد نہیں تھی اور نہ ہی انہوں نے کسی کو اپنا جانشینی کا اعلان کیا۔ جمعہ کو قبوس کی انتقال ہوگیا۔

ان کی موت پر وزیر اعظم ہندوستان نریندر مودی نے اظہار تعزیت کیا اور ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔ قبوس بن سعد عمان کے آٹھویں حکمراں کی اولاد میں سے تھے۔ ان کی پیدائش 18 نومبر 1940میں جنوبی عمان کے دھوفار میں ہوئی۔ انہوں نے اپنی تعلیم انگلینڈمیں مکمل کی۔ انہوں نے دو سال انگلینڈ کے رائل ملٹری اکیڈمی میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد چھ ماہ تک برٹش آرمی میں خدمات انجام دیں۔ قبوس 1970ء میں عمان کے بادشاہ بنے اس و قت وہ صرف 30 سال کے تھے۔