لاہور: وزیر اعظم پاکستان عمران کو دیے جانے والا یادگاری میڈل شکیل احمد میو نامی شہری نے پی سی بی کے حوالے کردیا۔قذافی سٹیڈیم لاہورمیں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے شہری شکیل احمد میو کا شکریہ ادا کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ساؤتھ ایشیاء میں کرکٹ کے گولڈن جوبلی ایئرزمکمل ہونے پر بھارتی کپتان کپل دیو اور پاکستانی کپتان عمران خان کو میڈل دیا گیا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان کا یادگاری میڈل شکیل احمد میو نامی شہری کو بہت خراب حالت میں ملا تھا۔ چیئرمین پی سی بی نے عمران خان کا یادگاری میڈل پی سی بی گیلری میں آویزاں کردیا۔ کرکٹ بورڈ سربراہ احسان مانی کا کہنا ہے کہ شکیل احمد میو نے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیا ہے، شکیل احمد میوکا کہنا ہے کہ وہ پندرہ سال سے یادگاری سکے، نوٹ اور ٹکٹس جمع کررہے ہیں۔ آٹھ دس پہلے انہیں یہ میڈل کہیں سے ملا تھا۔ اس وقت یہ بہت خراب حالت میں تھے اس کی صفائی کرنے کے بعد کندہ نام سامنے آئے تو اس کی پس منظر جاننے کی کوشش کی جس کے تحت ایک ہندوستانی کلب کی جانب سے 1987ء میں یہ میڈل دونوں ملکوں کی ٹیم کے کپتانوں کو اعزازی طور پر دئیے گئے تھے۔ خوشی ہے کہ یہ میڈلس بورڈ کے میوزیم کی زینت بنیں گے۔