عمران حکومت کے خلاف دودن کی ملک گیر ہڑتال

   

اسلام آباد،29اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)پاکستان حکومت کی ‘کاروباری مخالف پالیسیوں’ کے پیش نظر دو دن کی ملک گیر ہڑتال منگل شے شروع ہوگئی۔ہڑتال کو تاجروں کی سبھی بڑی تنظیموں نے حمایت دی ہے ،جس سے ملک میں کاروباری اور اقتصادی سرگرمیاں آج اور کل ٹھپ رہیں گی۔آل پاکستان انجمن تاجران (اے پی اے ٹی )اور مرکزی تنظیم تاجران پاکستان(ایم ٹی ٹی پی)نے اپنے مطالبات کی حمایت میں دو دن کی ہڑٹال کا اعلان کیاہے۔ ہڑتال کو کراچی،لاہور،کوئٹہ اور ملک کے دیگر حصوں کی تجارتی تنظیموں نے حمایت دی ہے۔ ہڑتال پرگئے کاروباریوں نے یہ بھی وارننگ دی ہے کہ اس کی مدت کو بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔