عمران خان نے ہندوستان کی آزاد خارجی پالیسی کی ستائش کی

,

   

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے اتوار کے روز آزاد خارجی پالیسی کے حوالے سے ہندوستان کی ستائش کی او رکہاکہ امریکی پابندیوں کے باوجود وہ روس سے خام تیل خرید رہا ہے۔

خان جو عام طور پر وزیراعظم نریندر مودی کی زیرقیادت مرکز کی این ڈی اے حکومت پر تنقیدوں کرتے ہیں‘ ہندوستان کی خارجی پالیسی کی حمایت میں انہوں نے بات کی ہے۔

صوبہ خیبر پختوان میں ایک عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اپنے حامیوں کو بتایاکہ وہ پڑوسی ملک ہندوستان کی ستائش کریں گے کیونکہ ان کی ایک”خودمختار خارجی پالیسی“ ہے۔

خان نے کہاکہ ہندوستان کو کیو یو اے ڈی کا حصہ ہے‘ امریکی پابندیوں کے باوجود روسی تیل خرید رہا ہے۔

مذکورہ وزیراعظم نے کہاکہ انکی خارجی پالیسی بھی پاکستان کی عوام کے حق میں ہوگی۔خان جنھیں پارلیمنٹ میں اپنے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ کا سامنے کرنے سے قبل عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں کسی کے سامنے نہیں جھکا اور اپنی قوم کوبھی جھکنے نہیں دوں گا۔

عوامی جلسوں میں خارجی معاملات کے متعلق پیچیدہ مسائل پر کھل کر بات کرنے کی روایت کو توڑتے ہوئے خان نے کہاکہ روس یوکرین تنازعہ میں روس کے خلاف پاکستان کی حمایت کے خواہاں یوروپی یونین کے سفیروں کو قطعی طور پر نفی میں جواب دیاتھا کیونکہ ”انہوں نے درخواست کرتے ہوئے پروٹوکال توڑا ہے“۔

انہوں نے کہاکہ یوروپی یونینوں کی درخواست پر عمل کرکے پاکستان کوکچھ حاصل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ کا حصہ بن کر ہمیں 80,000لوگوں کی جان گنوانی پڑی اور100بلین امریکی ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

یہ دوسری مرتبہ ہے انوہں نے ای یو اوردیگر مغربی ممالک کے ایک بیان کے خلاف بات کہی ہے جس میں اس ماہ کے اوائل میں روس کے یوکرین پر حملے کی مذمت کرنے کے لئے پاکستان سے استفسار کیاگیاتھا۔اپنے سابق کے بیان میں خان نے یہ بھی استفسارکیاتھا کہ کیاای یو اسی طرح کی مانگ ہندوستان سے بھی کرے گا۔