عمران خان کو 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

   

لاہور: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ظل شاہ قتل کیس، زمان پارک جلاؤ گھیراؤ سمیت چار مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی ہے ۔ڈان نیوز کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا، عدالت نے پانچ پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی ہیں۔یاد رہے کہ زمان پارک جلاؤ گھیراؤ سمیت چار مقدمات میں ضمانت کے لیے سابق وزیر اعظم نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف دو مقدمات تھانہ ریس کورس، ایک نصیر آباد اور ایک مقدمہ ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں درج ہے ۔