عمران خان کی دوسری آڈیو لیک؟

   

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِاعظم عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی ہے۔سائفر سے متعلق لیک ہونے والی اس مبینہ آڈیو میں عمران خان، شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اعظم خان کے درمیان گفتگو سنی جاسکتی ہے۔مبینہ آڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ اچھا شاہ جی ہم نے کل ایک میٹنگ کرنی ہے، آپ نے ہم تینوں نے اور وہ فارن سیکریٹری نے، اس میں ہم نے کہنا ہے کہ وہ جو لیٹر ہے نا اس کے چپ کرکے کے منٹس اپنے پاس لکھ لینے ہیں۔عمران خان کو اس مبینہ آڈیو میں کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ اعظم کہہ رہا ہے اس کے منٹس بنا لیتے ہیں۔ نہیں اسے فوٹو اسٹیٹ کرا لیتے ہیں۔مبینہ آڈیو میں اعظم خان کہتے ہیں کہ یہ سائفر آٹھ، نو کو آیا ہے۔ آٹھ کو آیا۔جس کے بعد عمران خان مبینہ آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ ” لیکن میٹنگ کو سات کو ہوئی ہے۔ ہم نے تو کسی صورت بھی امریکیوں کا نام لینا ہی نہیں ہے۔ لہٰذا اس معاملے پر براہ مہربانی کسی کے منہ سے ملک کا نام نہ نکلے۔یہ بہت اہم ہے آپ سب لے لئے، کہ کس ملک سے لیٹر آیا ہے؟ میں کسی کے منہ سے اس کا نام نہیں سننا چاہتا۔”اس موقع پر اسد عمر کی آواز اس مبینہ آڈیو میں سنی جاسکتی ہے، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ آپ جان بوجھ کر لیٹر کہہ رہے ہیں؟ یہ لیٹر نہیں ہے میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ ہے۔