عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی ائی کارکنوں نے پاکستان فوج کی املاک کو نقصان پہنچایا

,

   

خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی ائی نے پاکستان بھر میں احتجاج کا اعلان کیاتھا جس کے بعد سڑکیں بلاک کردی گئیں۔
لاہور۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) کے حامیوں نے ملک میں فوج کے کئی تنصیبات کو نقصان پہنچایا کیونکہ عمران خان کی گرفتار ی سے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے‘ میڈیارپورٹس میں یہ بات کہی گئی ہے۔

سماع ٹی وی کی خبر کے مطابق اسلا م آباد ہائی کورٹ(ائی ایچ سی) کے باہر سے پی ٹی ائی چیرمن او رساقق وزیر اعظم کی گرفتاری کے ویڈیومنظرعام پر ائے تھے۔

مذکورہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ کلپس میں پی ٹی ائی کارکنوں کو حکومت کے ساتھ ساتھ پاکستان فوج کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے دیکھا یاگیاہے۔

سماع ٹی وی کی خبر کے مطابق لاٹھی بردار مظاہرین روالپنڈی میں پاکستانی فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو) کے اندر پہنچ گئے۔

دیگر ویڈیوز میں انہیں لاہور‘ کراچی کے بشمول مختلف شہروں میں فوجی املاک کے ساتھ توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دیکھایاگیا ہے۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا کیونکہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو پیچھے ہٹنا پڑا۔ڈان کی خبر کے مطابق‘ لاہور میں چھاونی علاقے میں پی ٹی ائی کارکنوں کے ایک فوجی افسر کے گھر میں گھسنے کی اطلاعات ہیں۔

صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ یہ جانکاری شیئر کی کرتے ہوئے لکھا کہ ”پی ٹی ائی حامیوں نے لاہور کے کنٹونمنٹ می ایک فوجی افسر کے گھر میں داخل ہوگئے ہیں“۔

ڈاؤن کی خبر کے مطابق انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کیاجس میں دیکھایاگیا ہے کہ لوگوں کا ایک گروپ جس کے چہرے جزوی طور پرچھپے ہوئے تھے گیٹ والے احاطے میں لاٹھیوں کے ساتھ داخل ہوئے ہیں۔ بعدازاں انہیں دیوار پر لاٹھیاں مارتے ہوئے بھی دیکھا گیاہے“۔

یونیفارم زیب تن کئے ہوئے لوگ بھی اس احاطے میں دیکھے گئے ہیں۔
درایں اثناء پی ٹی ائی کارکنان جس کا تعلق خیبر پختونخواہا سے ہے ضلع لکی ماروات کی سڑکوں پر عمران خان کی گرفتاری کے بعد اپنے صدر محمد اقبال کی قیادت میں سڑکوں پر اکٹھا ہوئے۔

پی ٹی ائی کارکنان نے جلتے ہوئے ٹائر جمع کئے اور انڈس ہائی ورے کو بند کردیا۔ خان کی گرفتاری کے بعد‘ پی ٹی ائی نے پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہروں کی کال دی تھی جس کے بعد بڑے شہر وں کے اہم شاہروں پر سڑکیں بند کردی گئیں‘ جس میں کراچی شہر بھی شامل ہے۔

پی ٹی ائی کے نائب چیرمن شاہ محمد قریشی نے زورد یکر کہاکہ خان کی گرفتاری کے بعد پارٹی کا کال”پرامن احتجاج“ کے لئے ہے۔ایک ویڈیو پیغام میں پی ٹی ائی کے ٹوئٹر ہینڈل پر قریشی کو لوگوں پر زوردیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ”پرامن احتجاج کریں اور پی ٹی ائی چیرمن عمران خان کے ساتھ اظہار یگانگت کا اظہار کریں“۔

ڈاؤن کی خبر ہے کہ قریشی نے کہاکہ وہ اسلام آباد روانہ ہورہے ہیں اور جہاں پر پی ٹی ائی قائد اور چھ رکنی کمیٹی کی میٹنگ بلائی گئی ہے تاکہ مستقبل کے لائحہ عمل تیار کیاجاسکے۔

قریشی نے کہاکہ ”میری نظرمیں عمران خان صاحب کی جانب سے اعلان کردہ جلسوں کا سلسلہ اب بھی برقرار رہے۔ ہمیں انہیں پرامن احتجاج کی ریلیوں میں تبدیل کرنا ہوگا“۔