عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی راولپنڈی میں ہنگامی لینڈنگ

,

   

خان کے ہمراہ پارٹی کے دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
اسلام آباد۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی منگل کے روز صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی کے قریب تکنیکی خرابی کی وجہہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنے پڑی ہے۔

مذکورہ ایکسپر س ٹربیون نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستان کی تحریک انصاف کے صدر عمران خان کے ہیلی کاپٹر میں اس وقت تکنیکی خرابی پیش ائی جب وہ ڈیرا اسماعیل خان سے درالحکومت اسلام آباد واپس لوٹ رہے تھے۔

مذکورہ خبر میں کہاگیاہے کہ راولپنڈی کے عدیلا شہر کے قریب میں یہ واقعہ پیش آیاہے۔

پی ٹی ائی نے ٹوئٹ کیاکہ ”عوامی قائدین عمران خان’چیرمن عمران خان کی مقامی لوگوں سے بات چیت اس وقت پیش ائی جب دیر اسماعیل خان سے ان کی واپسی کے وران عدیلا گاؤں کے قریب میں ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ عمل میں ائی تھی“۔

خان جو موجودہ شبہاز شریف کی حکومت کے ساتھ سیاسی لفظی جنگ میں الجھے ہوئے ہیں‘ پارٹی کے دیگر قائدین کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں موجود تھے۔

مذکورہ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران پائلٹ کے حاضری دماغی سے بڑا سانحہ ٹل گیا اور تمام قائدین محفوظ ہیں۔رپورٹ کے بموجب سابق وزیراعظم کاپٹر میں خرابی کی وجہہ سے بذریعہ سڑک اپنے گھر بانی گالا کے لئے روانہ ہوگئے۔

خان خیبر پختوان کے ڈی ائی خان ضلع میں سیلاب متاثرین میں راحت کا سامان تقسیم کرنے کے لئے گئے ہوئے تھے۔ ٹربیون کے بموجب ہیلی کاپٹرکی خرابی کو درست کرنے کے بعد اتوارکی صبح اس کو نور خان ہوائی اڈے کے سپرد کردیاگیاہے۔

پچھلے ماہ وسط خلاء میں تکنیکی خرابی پیش آنے کے بعد سابق وزیراعظم خان کو لے جارہے کہ ایک ہوائی جہاز ایمرجنسی لینڈنگ کی وجہہ سے حادثہ کا شکار ہونے سے بچ گیاتھا۔

پاکستان میڈیا رپورٹس کے بموجب ایک خصوصی ہوائی جہاز سے ایک جلسہ عام کو خطاب کرنے کے لئے گورجان والا کے راستے پر عمران خان تھے جب یہ حادثہ پیش آیاتھا۔

حادثہ سے بچنے کے لئے مذکورہ پائلٹ نے کنٹرول ٹاؤر سے رابطہ کیا اور ہوائی جہاز کو محفوظ طریقے سے زمین پر اتارا تھا۔ ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد خان سڑک کے ذریعہ گورجان والا کو اپنے سفر پورا کیاتھا۔