لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی نے سابق ایم ایل اے عمران مسعود کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے منگل کو پارٹی سے نکال دیا۔پارٹی کی سہارنپور اکائی کے صدر جنیشور پرساد نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ مسعود کو نظام شکنی اور پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں پارٹی سے نکالا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق ایم ایل اے کو پہلے بھی ان کے اس کام کی وجہ سے انتباہ دیا جاچکا تھا لیکن کوئی بہتری نہ آتا دیکھ پارٹی نے ان کوباہر کا راستہ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسعود کو جب پارٹی میں شامل کیا گیا تھا تب ان سے صاف طور پر کہا گیا تھا کہ ان کی سرگرمیوں اور پارٹی کے تئیں جذبے کو دیکھ کر انہیں سہارنپور سے لوک سبھا الیکشن کا ٹکٹ دینے پر غور کیا جائے گا لیکن اس درمیان بلدیاتی انتخابات میں انہوں نے کنبے کے رکن کو میئر کا ٹکٹ دینے کا دباؤ بنوایا۔