عمران ٹیم انڈیا میں شامل، اویس خان کو بھی موقع

   

جنوبی افریقہ کیخلاف T20سیریز کیلئے راہول کپتان، سینئر کھلاڑیوں کو آرام

نئی دہلی: نیشنل کرکٹ سلیکٹرز نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کپتان روہت شرما سمیت ویراٹ کوہلی، جسپریت بمراہ جیسے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے ۔ کے ایل راہول اس ٹیم کی کمان سنبھالیں گے ، جس میں ہاردک پانڈیا اور دنیش کارتک کی واپسی ہوئی ہے ۔ تیز گیند باز عمران ملک اور ارش دیپ سنگھ اس ٹیم کے نئے چہرے ہیں۔ رشبھ پنت کو ٹی 20 ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے ۔ ہاردک پانڈیا کو چوٹ سے ٹھیک ہونے کے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دنیش کارتک کو بھی آئی پی ایل میں دھماکہ خیز بلے بازی کے بعد ٹیم میں واپس بلایا گیا ہے ۔ پنجاب کنگز کیلئے برسوں سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے آ رہے ارشدیپ سنگھ اور آئی پی ایل 2022 میں اپنی تیز رفتاری سے سب کی توجہ مبذول کرانے والے عمران ملک کو پہلی بار قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔