عمران کو استعفیٰ کیلئے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم

,

   

اسلام آباد 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) جمعیت علما اسلام۔ایف کے مولانا فضل الرحمان اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مظاہرین کے ‘آزادی مارچ’ نے عمران خان کو ‘نقلی منتخب’ وزیراعظم قرار دیا اور 48گھنٹوں کے اندر مستعفی ہونے کہا ہے ۔آزادی مارچ کی شروعات صوبہ سندھ سے ہوئی تھی۔ اپوزیشن نے جمعہ کو تحریک انصاف حکومت کے خلاف اشتعال انگیزتقریر کی۔ لیڈروں اور مظاہرین نے وزیراعظم خان کو استعفی دینے دو دن کا الٹی میٹم دیا۔پاکستان مسلم لیگ۔نواز (پی ایم ایل۔این) لیڈر احسان اقبال نے ‘آزادی مارچ’ سے خطاب میں کہا کہ عمران کی کوئی عزت نہیں بچی ۔انہوں نے کہاکہ جب تک منتخب حکومت برسراقتدار نہیں آتی، تب تک ملک کی ترقی نہیں ہوسکتی۔جمعیت علمائے اسلام۔ایف سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کی موجودہ حکومت نے کشمیر کے لوگوں کو تنہا چھوڑ دیا۔
مولانا نے بھی عمران خان کو استعفی دینے دو دنوں کی مہلت دی۔ انہوں نے کہاکہ ہم انہیں اب لوگوں کے جذبات سے کھیلنے نہیں دیں گے ۔ ہم اب مزید صبر نہیں رکھیں گے ۔ وہ خود استعفی دے دیں یا عوام میں وزیراعظم کی رہائش گاہ میں گھسنے اور انہیں گرفتار کرنے کی طاقت ہے ۔