بنگلورو۔ 15 ستمبر (ایجنسیز) بنگلورو میں نیشنل لا اسکول آف انڈیا یونیورسٹی میں عمر خالد سے متعلق ایک ڈاکیومنٹری کی مجوزہ اسکریننگ نے سیاسی اور طلبہ حلقوں میں بحث چھیڑ دی ہے۔ بی جے پی کی طلبہ تنظیم اے بی وی پی نے مرکزی حکومت سے ڈاکیومنٹری کی اسکریننگ، فلم بندی اور کیمپس میں تشہیر کی اجازت مستقل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اے بی وی پی بنگلورو کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا کہ تنظیم نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، مرکزی وزیر تعلیم پرہلاد جوشی اور وزیر مملکت برائے قانون و انصاف ارجن رام میگھوال کو نمائندگی بھیجی ہے۔ تنظیم نے ان سے نیشنل لا اسکول میں مجوزہ پروگرام کے معاملہ کا جائزہ لینے اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف اعلیٰ سطحی تحقیقات کرانے کی اپیل کی ہے۔