نئی دہلی 16 جولائی (ایجنسیز) دہلی کی ایک عدالت نے 2020 دہلی فسادات کے مقدمہ میں سماجی کارکن عمر خالد کی درخواست منظور کرکے انہیں جیل میں اپنے اہل خانہ سے ہفتے میں دو بار ویڈیو ملاقات کی سہولت بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ عمر خالد چھ برس سے اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے تھے اور انہوں نے جیل کے کسی ضابطے کی خلاف ورزی نہیں کی، لہٰذا ویڈیو ملاقاتوں کی تعداد کم رکھنے کی کوئی معقول وجہ نہیں ہے۔عدالت کا یہ حکم اس وقت سامنے آیا جب مئی 2026 میں جیل انتظامیہ نے عمر خالد کی ہفتہ وار ویڈیو ملاقاتوں کی تعداد دو سے کم کرکے ایک کر دی تھی۔