گورکھپور: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو کہا کہ عوامی صحت کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح کا موضوع ہے اور اس میں کسی بھی طرح کی کوتاہی ناقابل معافی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے گورکھپور کے سرکٹ ہاؤس میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گورکھپور۔ بستی ڈویژن میں جے ای،اے ای ایس سمیت تمام متعدی بیماریوں کی روک تھام اور صحت کی سہولیات کی صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت دی۔اس دوران انہوں نے کہا کہ تمام کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز، سی ایچ سیز اور پرائمری ہیلتھ سینٹرز، پی ایچ سیز میں تعینات ڈاکٹرز رات کو اپنی پوسٹنگ کی جگہ پر رہیں اور رات کے وقت سی ایچ سیز، پی ایچ سیز میں آنے والے مریضوں کے علاج میں عدم سہولت نہ ہو۔