عوام نے منفی سیاست کو مسترد کردیا : مودی

   

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹرا انتخابی نتائج کو تاریخی فیصلہ قرار دیا اور کہا کہ عوام کی رائے اپوزیشن کی منفی سیاست کو مسترد کرنے والی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج نے ثابت کردیا کہ ’’ ایک ہیں۔ تو سیف ہیں ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا کے عوام نے ترقی ‘ بہتر حکمرانی اور حقیقی سماجی مسائل کو ترجیح دی ہے۔ تقسیم پسندانہ سیاست اور خاندانی وراثت کو یہاں شکست ہوئی ہے ۔مہاراشٹرا نے ترقی یافتہ ہندوستان کی سمت پہل کی ہے ۔