عوام کو بہتر میعار ی چاول کی فراہمی پر زور

   

اینومامولہ مارکٹ ورنگل میں کلکٹرراجیو گاندھی ہنمنتو کا خطاب
ورنگل ۔ ضلع کلکٹر ورنگل اربن راجیو گاندھی ہنمنتو نے کہاکہ عوامی کو معیاری چاول کی فراہمی کیلئے رائس ملرز تعاون کریں ۔ورنگل اینو مامولہ زرعی مارکٹ کے گوداموں میں بارش کے رائس کسٹم مللنگ ( را رائس ) کی حصولی کا ضلع کلکٹر نے افتتاح کیا ۔اس موقع پر کلکٹر نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ شدید بارش کے سبب اس مرتبہدھان کی پیداوار ذیادہ ہوئی ہے اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے کسٹم مللنگ رائس ( سی ایم آر ) کے نشانہ کو ملرز مقررہ وقت میں مکمل کرلیں ۔اس موقع پر کلکٹر نے چاول کے میعار کی جانچ کی ۔بعد ازاں رائس ملرز کو کلکٹر نے تہنیت کی ۔اس موقع پر ضلع رائس ملرز اسو سی ایشن کے صدر توٹہ سمپت کمار ،جنرل سکریٹری ایرابیلی وینکٹیشور رائو ،خازن رمیش ،پربھا کر رائو ،ایم رویندر ،ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر وسنتا لکشمی ،سیول سپلائی کارپوریشن ایم ڈی کرشنا وینی ،ایس ڈبلیو سی منیجر اور رائس ملرز موجود تھے ۔