عوام کی طاقت اقتدار میں بیٹھے لوگوں سے ہمیشہ زیادہ ہوتی ہے : کے ٹی آر

   

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے بعد سوشیل میڈیا پر ٹوئیٹ
حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ پر طلبہ کی اس کامیابی کو عوامی طاقت کا مظاہرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی طاقت اقتدار میں بیٹھے لوگوں کی طاقت سے ہمیشہ زیادہ ہوتی ہے ۔ کے ٹی آر نے ایکس پر جذباتی پیغام میں کہا کہ دہلی کی سڑکوں پر انصاف مانگنے والے اپنے معصوم بچوں پر پولیس اور حکومت کا تشدد دیکھ کر دو بچوں کا باپ ہونے کے ناطے میرا دل دہل گیا تھا ۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے استفسار کیا کہ اپنے مستقبل کیلئے آواز اٹھانا کوئی جرم ہے ؟ کے ٹی آر نے کہا کہ دہلی کے جنترمنتر کے علاوہ ملک کے مختلف مقامات پر نوجوانوں اور طلبہ نے پرامن احتجاج کرتے ہوئے بالآخر مرکزی حکومت کو جھکنے پر مجبور کیا ہے ۔ جس کے بعد مرکزی وزیر تعلیم نے استعفیٰ دیا ہے ۔ یہ طلبہ اور نوجوانوں کی پہلی کامیابی ہے ۔ اس کے بعد مرکزی حکومت کے علاوہ ملک کی تمام ریاستوں کی حکومتوں کو چوکنا ہوجانا چاہئے کیوں کہ جوبھی نوجوانوں اور طلبہ کی طاقت سے ٹکرائے گا ان کا انجام برا ہوگا ۔ کے ٹی آر نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ طلبہ اور نوجوانوں کے تمام مطالبات کو قبول کریں ۔ احتجاجی نوجوانوں کے خلاف جو بھی مقدمات درج کئے گئے ہیں غیر مشروط طور پر ان سے دستبرداری اختیار کریں ۔ پیپرس لیک ہونے سے ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھونے والے طلبہ کے افراد خاندان کو مالی امداد فراہم کریں اور مستقبل میں دوبارہ پیپر لیک نہ ہوں اس کیلئے سخت قوانین بنائے جائیں ۔۔ 2/m/b

مرکزی وزیرکا استعفیٰ طلبہ تحریک اور اپوزیشن کے دباؤ کا نتیجہ : پونم پربھاکر
حیدرآباد ۔ 25 جولائی (سیاست نیوز) ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے