عورت باپردہ رہے ، بے پردگی سے بچےعورت کی سب سے اچھی صفت

   

حضور سرور کائنات ﷺ نے اپنی مجلس میں صحابہ سے دریافت فرمایا بتاؤ عورت کے اندر کون سی خوبی سب سے زیادہ عمدہ ہے؟صحابہ کرام ؓنے مختلف جواب دیئے کسی نے کہا کہ وہ عورت زیادہ اچھی ہے جو شوہر کی خدمت زیادہ کرے ، کسی نے کہا کہ وہ عورت اچھی ہے جو بچوں کی دیکھ بھال کرے، اس کے مال کی حفاظت کرے۔ کسی نے کہا رشتہ داروں کی ، دوستوں کی ،آنے والوں کی تواضع کرے ، جس کے دل میں جو با ت آئی اس نے وہ کہی، ابھی یہ گفتگو چل رہی تھی کہ حضرت علی رضی الله عنه مجلس سے اٹھ کر گھر آئے اور اپنی زوجہ محترمہ (حضرت فاطمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا جو جگر گوشۂ رسول ہیں اور جنت کی عورتوں کی سردار ہیں ان سے فرمایا) میں ایک سوال لیکر آیا ہوں ابھی سرکار کی مجلس میں یہ بات چل رہی تھی کہ عورتوں میں سب سے اچھی صفت کونسی ہے ؟میں تم سے پوچھنے آیا ہوں ،حضرت فاطمہؓنے جواب دیا میرے سرتاج عورت کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس کو کسی نامحرم نے نہ دیکھا ہو،اوراس نے بھی کسی نامحرم کو نہ دیکھا ہو،یہ صفت سب سے زیادہ احسن ہے، ایسی عورت سب سے زیادہ محبوب ہے ۔ اور سب سے زیادہ قابل احترام اللہ کے نزدیک ہے ۔حضرت علیؓ مجلس میں حاضر ہوتے ہیں اور عرض کرتے ہیں یارسول اللہ ﷺ میں ابھی گھر پرگیا تھا اور پوچھ کر آیا ہوں، حسن وحسین ؓکی ماں نے تو یہ بات کہی ہے !جبرئیل ؑ تشریف لائے عرض کیا یارسول اللہ ﷺ فاطمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے جو جواب دیا وہ اللہ کو ایسا پسند آیا کہ اللہ نے فاطمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کو سلام بھیجا ہے ۔ سُبْحَانَ اللہ!ہم اور آپ اپنے گھروں کے حالات دیکھیں کہ ہمارے اپنے گھروں کے حالات کیا ہیں؟
بعض عورتیں غیر مسلم مرد سے پردہ نہیں کرتیں
ہمارے پاس سب کچھ ہے لیکن حیاء و شرم نہیں ،اللہ کے نبی کی بیٹی اور جنت کی عورتوں کی سردار حضرت فاطمہ ؓنے جو بات کہی وہ آج ہمارے گھروں میں نہیں ہے ۔آج ہمارے یہاںبے حیائی ، بے پردگی اور پھر اس بے پردگی او ربے حیائی کو گناہ نہ سمجھنا ،اللہ کی ناراضگی کا باعث ہے ۔ اور اس کو گناہ نہ جاننا بھی ایک بڑا گناہ ہے۔ ہمارے یہاں جنوبی ہند کے دیہاتوں میں مسلمان عورتیں غیر مسلم مردوں سے پردہ ہی نہیں کرتیں کیا غیرمسلم مرد نہیں ہوتے؟ لیکن جو رسم ورواج جو حالات ہم نے بنائے ہیں خدا کی قسم اس کے نتائج اور اسکا رزلٹ نہایت خراب ہے، واقعات اتنے ہیں کہ اگر بیان کئے جائیں توبہت سارا وقت چاہئے ۔