عورت نے جنوبی دہلی کی لنگریا اسٹور میں فلم بندی کا لگایاالزام

,

   

نئی دہلی۔جنوبی دہلی کے گریٹر کیلاش دوم کی ایم بلاک مارکٹ میں ایک پاش مانے جانے والی لنگریا اسٹور میں کپڑے تبدیل کرتے ہوئے ایک 27سالہ صحافی عورت کی مبینہ فلم بندی کی بات سامنے ائی ہے۔

مذکورہ صحافی خاتون نے یہ بھی الزام عائد کیاہے کہ دوکان دار مبینہ طور پر خفیہ کیمرے کے ذریعہ رات نشریات بھی دیکھ رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ حقائق کی جانچ کررہا ہے جس کے بعد ضروری کاروائی کی جائے گی۔اگست31کے روز واقعہ پیش آیااور واقعہ کے تین دن بعداس ضمن میں گریٹر کیلاش پولیس اسٹیشن میں ائی پی سی کی دفعہ 354سی کے تحت ایف ائی آر درج کرائی گئی ہے۔

مگر اب تک ملزم دوکاندار کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے۔

اپنے شکایت میں صحافی نے الزام عائد کیاہے کہ کچھ گارمنٹس کا انتخاب کرنے کے بع وہ کپڑے تبدیل کرنے کے روم میں مذکورہ کپڑوں پہن کر دیکھنے کے لئے گئی تھیں۔

مذکورہ عورت نے اپنی شکایت میں کہاکہ ”دس منٹ بعد‘ دوکان کی ایک خاتون سیلس گرل ائی او راستفسار کیاکہ وہ دوسرے روم میں جائے۔

کیونکہ میں ادھر ادھر جھانک کر دیکھا کے کوئی مسئلے تو نہیں ہے‘ مذکورہ اسٹاف رکن نے کہاکہ وہاں روم میں ایک کیمرہ ہے“۔

اس نے اپنی شکایت میں کہاکہ ”جب میں نے دوکاندار اور اسٹاف ممبرس سے استفسار کیاکہ اگر روم میں کوئی کیمرہ ہے تو کیوں روم میں جانے کو کہا گیا‘ مگر کسی نے جواب نہیں دیا۔

جب میں نے پولیس کو فون کال کیاتو دوکان مالک نے اپنے بیٹے کو فون کرکے بلایا اور سارے ویڈیومٹادئے“۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ کچھ غلط فہمی کا معاملہ لگ رہا ہے کیونکہ سیلس گرل نے غلطی سے عورت کواسٹور روم میں کپڑے تبدیل کرنے کے لئے بھیج دیاتھا۔

ایک سینئر پولیس افیسر نے کہاکہ ”ہم لوگ دوکان کے سی سی ٹی وی فوٹیج اکٹھا کرہے ہیں اور عورت کے دعوی کی جانچ بھی کی جارہی ہے۔ مزیدتحقیقات جاری ہے“