غازی آباد۔ عید الاضحی سے عین قبل غازی آباد میں لونی اسمبلی حلقہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی نند کشور گجر نے ایک تنازعہ کو یہ کہتے ہوئے ہوا دی ہے کہ جو لوگ عید منارہے ہیں وہ اس موقع پر”جانوروں کے بجائے اپنے بچوں کی قربانی“ دیں۔
انہوں نے اس بات کا بھی دعوی کیاکہ ہے کہ ”گوشت سے کرونا وائرس پھیلاتا ہے“ لہذا معصوم جانوروں کے ذبیحہ کی لوگوں کو اجازت نہیں دی جائے گی
رکن اسمبلی۔ہم لوگوں کو معصوم جانوروں کے ذبیحہ کے لئے چھوڑ نہیں دیں گے
رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے بی جے پی رکن اسمبلی نے کہاکہ ”جو لوگ عید کے موقع پر قربانی دینا چاہتے کہ وہ اپنے بچوں کی قربانی دیں۔میں لونی میں لوگوں کو گوشت اور شراب کے استعمال کے لئے نہیں چھوڑوں گا۔
معصوم جانوروں کے ذبیحہ کی ہم اجازت نہیں دیں گے کیونکہ گوشت سے کرونا وائرس کی وباء پھیلتی ہے“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ مذکورہ لوگ حکومت کے گائیڈ لائنس پر عمل کرتے ہوئے مندر اور مسجد میں پوجا اور نمازیں ادا نہیں کررہ ے ہیں تاکے کویڈ19کو روکا جاسکے‘ اسی طرز پر اس عید کے روز جانوروں کی قربانی بھی نہیں دیں“
سناتن دھرم
انہوں نے کہاکہ ”قبل ازیں سناتن دھرم میں بھی جانوروں کی بلی دیاکرتے تھے۔تاہم اب ناریل کی پیشکش کی جارہی ہے۔میں تمام مسلمان بھائیوں سے اپیل کرتاہوں کہ جانوروں کی وہ ”قربانی“ نہ دیں۔جانوروں کی قربانی کے رسومات انجام دینے والوں کو ہم روک دیں گے۔
لونی میں ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے“