غازہ میں اسرائیل کے فضائی حملے میں اے پی‘ الجزیرہ کے دفاتر او رمکانات کی عمارتیں تباہ

,

   

راست نشریات کے دوران ایک خاتون اینکر نے کہاکہ”یہ چیانل خاموش نہیں بیٹھے گا۔ الجزیرہ خاموش نہیں رہے گا“عمارت کے انہدام کے متعلق نشریات کے دوران مذکورہ اینکر کی آواز مغموم تھی۔


غازہ شہر۔ اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں جمعہ کے روز ایک اونچی عمارت ڈھیر ہوگئی جہاں غازہ شہر میں اسوسیٹ پریس اور دیگر میڈیا اداروں کے دفاتر تھے‘ حماس کے ساتھ خطے میں جدوجہد کی رپورٹنگ کو خاموش کرنے کے لئے فوج کا یہ تازہ قدم ہے۔

مذکورہ حملہ فوج کی جانب سے عمارت کو خالی کرنے کی عوام کو ہدایت دینے کے ایک گھنٹے کے اندر کیاگیاہے‘ جہاں پر الجزیرہ اور دیگر دفاتر کے علاوہ عمارت میں رہائش بھی تھی۔

اس حملے میں یہ بارہ منزلہ عمارت تباہ ہوگئی ہے اور دھول بن گئی ہے۔کس وجہہ سے اس کو نشانہ بنایاگیاہے اس کی فوری طور پر کوئی وضاحت نہیں ہوئی ہے۔

چند گھنٹوں قبل اسرائیل کی جانب سے غازہ شہر میں گنجان آبادی پر ایک پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی جانب سے فضائی حملہ کیاگیاتھا جس میں کم ازکم دس فلسطینی جاں بحق ہوگئے‘ اس کشیدگی پر یہ اب تک کا سب سے خطرناک حملہ مانا جارہا ہے۔

اسرائیل کے مشترکہ شہروں میں عرب او ریہودیوں کے ساتھ تشدد اور تصادم کے ساتھ یروشلم میں تازہ تشدد کو ہوا دی ہے۔

اس کے علاوہ مقبوضہ مغربی کنارہ میں جمعہ کے روز فلسطینیوں نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جس پر اسرائیل دستو ں نے گولیاں چلائیں اور 11لوگ جاں بحق ہوگئے۔