غازی آباد: اتر پردیش کے غازی آباد سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔غازی آباد کے اندرا پورم علاقہ میں فلمی طرز کا حادثہ پیش آیا۔ ایک کار موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ عام طور پر ایسی صورتحال میں ڈرائیور گاڑی روک دیتا ہے لیکن یہاں کار کے مالک نے 1 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر لیا ہے۔ موٹر سائیکل کو گھسیٹتے لے گیا موٹر سائیکل کار کے بونٹ میں پھنس گئی۔ موٹر سائیکل سڑک پر گھسیٹتے ہوئے چنگاریاں چھوڑتی رہی۔ لوگوں نے گاڑی کا تعاقب کیا اور اسے روک دیا۔ پولیس نے کار کو قبضہ میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی او سواتنتر کمار سنگھ نے بتایا، یہ واقعہ اندرا پورم علاقہ کے منگل چوک میں رات 11 بجے کے قریب پیش آیا۔ کار سوار کا نام ابھیشیک ہے۔ جب کہ بائک سوار کا نام ہوا سنگھ ہے۔ ہوا سنگھ میرٹھ کے کھرکھوڈہ علاقہ کا رہنے والا ہے۔ کار نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔حادثے میں ہوا سنگھ کو کوئی چوٹ نہیں آئی لیکن ان کی بائیک کار کے اگلے حصے میں پھنس گئی۔ ابھیشیک نے گاڑی نہیں روکی بلکہ رفتار بڑھا دی۔ اس معاملہ میں ابھیشیک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے گاڑی کیوں نہیں روکی، حادثہ بڑا کیوں ہوا، ایسے سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔