غریبوں کو ڈبل بیڈ روم مکانات کیلئے حیدرآباد کلکٹریٹ کے روبرو دھرنا

   

پرانے شہر کے مسائل پر تنظیم آواز کی حکام کو یادداشت
حیدرآباد یکم اپریل (سیاست نیوز) سی پی ایم کی اقلیتی تنظیم آواز کی جانب سے حیدرآباد کلکٹریٹ کے روبرو دھرنا منظم کرتے ہوئے غریبوں کو ڈبل بیڈ روم مکانات الاٹ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ حیدرآباد ساؤتھ کمیٹی تنظیم انصاف نے گزشتہ کئی دنوں سے سلم علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے مسلمانوں کی معاشی ابتر صورتحال کا جائزہ لیا۔ فیل خانہ، یاقوت پورہ، گنگا نگر، بہادر پورہ، گھوڑے کی قبر اور دیگر علاقوں کے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ عوام نے بتایا کہ ڈبل بیڈ روم مکانات کے لئے 4 سال قبل درخواستیں داخل کی گئیں لیکن کسی بھی مستحق کو مکان الاٹ نہیں کیا گیا۔ حلقہ اسمبلی گوشہ محل کے عوام نے شکایت کی کہ رکن اسمبلی راجہ سنگھ اور بی جے پی کارپوریٹرس نے کبھی بھی مسلم مسائل پر توجہ نہیں دی۔ مسلم بستیوں میں صحت و صفائی کے انتظامات اور پانی کی مؤثر سربراہی کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ برساتی نالوں میں عدم صفائی کے سبب بارش کا پانی مکانات میں داخل ہورہا ہے۔ غریبوں کو راشن کارڈس جاری نہیں کئے گئے۔ عوام نے راشن کارڈس کی اجرائی کی مدت میں اضافہ کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم آواز کے قائدین محمد بابا میاں، محمد عثمان، محمد امجد، غلام نصیر، ساجدہ بیگم اور دوسروں نے ڈپٹی کلکٹر کو یادداشت پیش کرتے ہوئے پرانے شہر کے سلم بستیوں کے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کیا۔ ر