غزہ جنگ روکنے کا ہمارے پاس اختیار نہیں: گوتریس

,

   

بے بس یو این سکریٹری جنرل کی ذمہ داروں سے جنگ بندی کی اپیل،رفح کا دورہ

غزہ : اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اختیار نہیں، جن کے پاس اختیار ہے ان سے اپیل ہے کہ غزہ کی جنگ روکوائی جائے۔مصر میں رفح کراسنگ کے دورے پر اقوام متحدہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غزہ کے فلسطینیوں کا درد دنیا کے سامنے لانے کیلئے رفح اایا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں پہلے سے کہیں زیادہ اب انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ امدادی سامان کے ٹرکوں کو غزہ کی سرحد پر روکنا اخلاقی کمزوری ہے۔ اسرائیل کو انسانی امداد کی رسائی پورے غزہ میں بلا روک ٹوک دینی چاہیے۔ انتونیوگوتریس نے کہا کہ غزہ میں امداد پہنچانے کیلئے مصر کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔ رفح میں زمینی آپریشن انسانی تباہی کا سبب بنے گا۔اقوام متحدہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اب وقت ہیکہ انسانی بنیاد پر جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی ہو، اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ اتنے لوگوں کو مرتا ہوا اور اتنی اذیتوں میں نہیں دیکھا جاسکتا۔بے بس سکریٹری جنرل اقوا م متحدہ نے کہا کہ ہمارے پاس اختیار نہیں جن کے پاس اختیار ہے ان سے اپیل ہے کہ غزہ کی جنگ روکی جائے۔