غزہ جنگ کے باعثاسرائیلی لیڈروں میں پھوٹ

   

مقبوضہ بیت المقدس: غزہ پٹی پر اسرائیلی جنگ ساتویں مہینے میں داخل ہونے کے بعد اسرائیلی لیڈرشپ کے درمیان اختلافات مزید ابھر کر سامنے آنے لگے ہیں۔ ایمرجنسی وار کیبنٹ کے تین اہم ارکان وزیراعظم بنجامن نتن یاہو، وزیردفاع’یو آو‘ گیلنٹ اور بینی گینٹز کے درمیان اختلافات کافی حد تک بڑھ چکے ہیں اور عام ہوچکے ہیں۔ حماس سے لڑنے کے بارے میں طویل عرصے سے جاری رنجش نے اسرائیل کے جنگ کے وقت کے فیصلہ سازوں کے درمیان تعلقات کو کشیدہ کردیا ہے۔ آج انہیں ملک کو درپیش سب سے بڑے فیصلوں میں سے ایک کا کوئی حل نکالنا ہوگا۔ ان کیلئے یہ ایک بڑا سوال ہیکہ اسرائیل کی سرزمین پر ایران کے پہلے براہ راست حملے کا جواب کیسے دیا جائے؟۔ ان کا اختلاف غزہ جنگ اور ایران سے نمٹنے کے معاملے پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔