غزہ سرحد پر جھڑپیں، اسرائیلی فائرنگ میں فلسطینی ہلاک

,

   

دہشت گردی کی حمایت کرنے پر عرب پارٹی کو اسرائیلی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں
غزہ سٹی ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) غزہ سرحد پر رات بھر جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان ہلاک ہوگیا۔ وزارت صحت نے کہا کہ غزہ سرحد پر حماس کے خلاف اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں۔ وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرا نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں ایک نوجوان سیف الدین ابوزید ہلاک ہوگیا۔ یہ نوجوان چہارشنبہ کی رات دیر گئے سرحد پر جھڑپوں کے دوران فائرنگ میں زخمی ہوا تھا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس ہلاکت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا البتہ کہا کہ سرحد پر سینکڑوں فسادیوں کو منتشر کرنے کیلئے ہماری فوج نے فائرنگ کی ہے۔ بعدازاں اسرائیلی جیٹ طیاروں نے حماس کے علاقوں پر حملے بھی کئے۔ اسی دوران اسرائیل کے انتخابات میں حصہ لینے سے عرب پارٹی کو روک دیا گیا ہے۔ اسرائیلی الیکشن کمیٹی نے کہا کہ اس نے اسرائیل کے خلاف مزاحمتی تشدد کی حمایت کرنے پر عرب پارٹی کو آئندہ ماہ اپریل میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے سے باز رکھا گیا ہے۔ کمیٹی نے عرب پارٹی کو نااہل قرار دینے کیلئے ووٹنگ کی جس میں 17 کے منجملہ 10 نے عرب پارٹی پر پابندی کا مطالبہ کیا۔