غزہ میں اسرائیلی فوج نے محفوظ راستہ بند کر دیا

   

غزہ : غزہ پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں تیزی کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج کے ترجمان نے جمعرات کو صلاح الدین روڈ جسے فلسطینیوں کی نقل مکانی کے لیے نسبتا (محفوظ راستہ) سمجھا جاتا تھا کو فلسطینی پناہ گزینوں کی نقل و حرکت کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا۔ البتہ فلسطینیوں کو رشید اسٹریٹ سے نقل مکانی کی اجازت دی جا رہی ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے ایکس پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ صلاح الدین اسٹریٹ پر انسانی ہمدردی کی راہداری کو جمعرات سے بند کردیا جائے گا اور اس کے متبادل الرشید (البحر) اسٹریٹ کو کھولا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ الرشید اسٹریٹ کوریڈور صرف پٹی کے شمال سے جنوب کی طرف نقل و حرکت کے لیے کھلا رہے گا۔ اس سے پیدل ہو یا گاڑیوں پر صبح چار بجے سے نو بجے تک اور شام چاربجیکے بعد وہاں سے سفر کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دیر البلح میں البروک اور یافا کے محلوں میں انسانی مقاصد کے لیے صبح 10 بجے سے دوپہر 14 بجے تک فوجی سرگرمیوں کو مقامی اور عارضی طور پر معطل رکھا جائے گا۔صلاح الدین اسٹریٹ جس کے چوراہوں پر فلسطینی گروپس اور اسرائیلی فوج کے درمیان پرتشدد لڑائی جاری ہے۔ غزہ پٹی کے انتہائی شمال میں بیت حانون سے جنوب میں رفح تک 45 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے۔