غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کامعاہدہ کرنے سنگاپور کا زور

   

سنگاپور : سنگاپور نے اسرائیل۔فلسطین تنازعہ کے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی بنیادوں پر غزہ میں جنگ بندی کے معاہدہ تک پہنچیں اور تمام یرغمالیوں کو فوری طور پر غیر مشروط طور پر رہا کریں۔ سنگاپور کے وزیر خارجہ ویوین بالاکرشنن نے بھی اسرائیلی پارلیمنٹ کے حالیہ قانون کے بارے میں شدید تشویش کا اظہار کیا جو اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی انروا کو اسرائیل اور مقبوضہ مشرقی یروشلم میں کام کرنے سے منع کرتا ہے۔ یہ قانون 28 اکتوبر کو منظور کیا گیا تھا۔ انہوں نے خدشات کا اظہار کیا کہ اس سے غزہ اور اس سے آگے کے لوگوں کو ریلیف پہنچانے میں شامل اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے ضروری کام میں رکاوٹ آئے گی۔ بالاکرشنن نے مقامی خیراتی ادارے رحمتہ اللہ عالمین فاؤنڈیشن (RLAF) کی جانب سے کروڑوں ڈالرس مالیت کے فنڈز اقوام متحدہ کی چائلڈ ویلفیئر ایجنسی یونیسیف کو دینے کے لیے منعقدہ تقریب سے پہلے کہا کہ سنگا پور یونیسیف، انروا اور اقوام متحدہ کی دیگر ایجنسیوں کے کام کی تعریف کرتا ہے۔ جنہوں نے غزہ میں زندگی بچانے میں مدد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وزیر کے حوالے سے کہا کہ ہم تمام فریقوں سے بین الاقوامی قانون کی پابندی کرنے کی تاکید کرتا ہے، بشمول یہ کہ ہم ان ایجنسیوں کے اہلکاروں کا احترام اور تحفظ کریں۔ ایجنسی کے ان اہلکاروں میں سے کچھ کو بھی جانی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنگاپور اسرائیل فلسطین تنازعہ کے تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ انسانی بنیادوں پر غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ کریں اور حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے تمام افراد کو غیر مشروط طور پر فوری طور پر رہا کریں۔