یروشلم: غزہ پٹی کے شمال میں واقع ایک کھیت میں مکئی کے پودے لگے ہیں۔ مکئی کی چھلیاں سبز پتوں کے درمیان چھپی ہوئی تھیں۔ یہ چمکدار سرخ، سفید اور گلابی رنگوں کے مرکب کی عکاسی کر رہی ہے۔اس شعبے میں پہلی بار مکئی کی اس قسم کو میٹھے ذائقے کے ساتھ اگایا گیا ہے۔ یہ سائز کے لحاظ سے پیلے رنگ یا سفید رنگ والی مکئی سے مختلف ہے۔ اس لیے اسے ان دونوں قسموں کے درمیان کے سائز والی مکئی قرار دیا جاتا ہے۔مکئی کے پکے ہوئے پھلوں کے درمیان گھومتے ہوئے فلسطینی تاجر 30 سالہ محمد ابو زیادہ غزہ میں اپنی نوعیت کے پہلے تجربے کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ابو زیادہ چین کے ساحلی شہر شانتو سے سرخ مکئی کے بیچ جنوری میں غزہ لائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان بیجوں کی تیاری شعبہ زراعت میں اہم پیش رفت ہے۔گزشتہ دو سالوں کے دوران ابو زیادہ کو غزہ کی پٹی میں مکئی کی اس قسم کو لانے کا خیال رہا۔