غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شدت ‘ خطہ میں اضطرابی کیفیت

,

   

اسرائیل کے خلاف ایران کے جوابی حملے کے اندیشے ’ حقیقی ‘ ۔ امریکہ کا اشارہ
غزہ : غزہ شہر پر آج جمعہ کو اسرائیل کی جانب سے زبردست فائرنگ کی گئی اور خطرناک حملے کئے گئے جبکہ علاقہ میں کشیدگی میں بھی زبردست اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ ایران نے اسرائیل کے خلاف حملے کی دھمکی دی ہے ۔ یہ دھمکی شام میں اسرائیلی کارروائی کے جواب میں دی گئی جس میں دو ایرانی جنرل ہلاک ہوگئے تھے ۔ حالانکہ غزہ میں چھ ماہ سے جاری جنگ کو روکنے کیلئے بات چیت کا عمل بھی جاری ہے تاہم ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے اندیشوں نے علاقہ میں سخت بے چینی اور اضطراب کی کیفیت پیدا کردی ہے ۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے فرانس اور دیگر کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو ایران اور اسرائیل کے سفر کے خلاف مشورہ دیا ہے ۔ مقامی عوام نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے کل رات دیر گئے سے ہی اپنے حملوںاور فوجی کارروائی میں شدت پیدا کردی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہر طرف فائرنگ تھے اور تباہی تھی ۔ مقامی عوام کے مطابق کئی افراد گلیوں میں پڑے ہوئے پائے گئے ہیں۔ ایک اور شہری نے بتایا کہ شیل اور میزائیل ساری رات داغے گئے ہیں۔ حماس کے کنٹرول والے ساحلی فلسطینی علاقہ کے حکام نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے مرکزی علاقوں پر درجنوں فضائی حملے کئے گئے ہیں۔ ان حملوں کے علاوہ علاقہ میں کشیدگی میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ایک طرح کی بے چینی پیدا ہونے لگی ہے ۔ اسرائیل کی کارروائی کے جواب میں ایران نے بھی اس پر جوابی حملے کرنے کا انتباہ دیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ حملے کسی بھی وقت کئے جاسکتے ہیں۔ امریکہ نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ایران کے حملوں کا اندیشہ بے بنیاد نہیں ہے ۔ ایران حملے کرسکتا ہے حالانکہ امریکہ نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ اس نے امریکہ پر واضح کردیا کہ شام میں اس کے خلاف جو کارروائی کی گئی ہے اس میںامریکہ کا کوئی رول نہیں ہے ۔ ایران کی جانب سے امکانی حملوں کے پیش نظر کئی ممالک بشمول فرانس ‘ امریکہ ‘ ہندوستان اور دوسروں نے اپنے اپنے شہروں کو ایران اور اسرائیل کے علاوہ کچھ ممالک نے سارے مشرق وسطی کے دورے کے خلاف مشورہ دیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ سفارتی سطح پر بھی علاقہ میںسرگرمیاں بڑھ گئی ہیں ۔
24 گھنٹوں میں63 فلسطینی جاں بحق
غزہ: عید الفطر کے موقع پر بھی غزہ میں اسرائیل کی بمباری جاری رہی گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 63 فلسطینی جاں بحق ہوگئے ۔الجزیرہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل نے نصیرت کیمپ اور رفح میں شدید بمباری کی جب کہ غزہ کی فراس مارکیٹ میں بمباری سے 6 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔دیگر مقامات پر بھی کئی فلسطینی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں شمالی غزہ کی پٹی کے جبالیہ کیمپ میں پولیس فورس کے سربراہ رودوان مارے گئے ۔7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 33 ہزار 545 فلسطینی شہید اور 76,094 زخمی ہو چکے ہیں۔ امریکہ نے 2 ریاستوں کے قیام کو مسئلہ فلسطین کاواحد حل قرار دیاہے ۔