غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 13 فلسطینی شہید

   

غزہ: شمالی غزہ میں ایک فلسطینی ہجوم پر کیے گئے دہشت گردانہ اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 13 فلسطینی شہید ہو گئے ۔مقامی عینی شاہدین اور طبی ذرائع نے چہارشنبہ کے روز یہ اطلاع دی۔ خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ غزہ شہر کے شیخ رضوان علاقے میں انٹرنیٹ استعمال کرنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں کے ہجوم پر ڈرون سے حملہ کیا گیا۔طبی ذرائع نے بتایا کہ کم از کم 13 فلسطینی جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئے اور متعدد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ حماس کے پولٹ بیورو کے رہنما اسماعیل ہانیہ کا بھتیجا بھی فضائی حملے میں مارا گیا ہے ۔