غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں 10 افراد ہلاک: محکمہ صحت

   

یروشلم : غزہ میں محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح اسرائیل کے فضائی حملوں میں کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ روئٹرز کے مطابق غزہ میں محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ زیتون کے علاقے میں ایک گھر پر فضائی حملے میں پانچ افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا ہے کیونکہ بہت سے افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ایک اور واقعہ میں پانچ صحافی اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کی گاڑی وسطی غزہ کے علاقے نصیرات میں العودہ ہسپتال کے قریب نشانہ بنایا گیا۔مذکورہ صحافی القدس الیووم ٹیلی ویژن چینل کے لیے کام کرتے تھے۔