غزہ پر حملوں کے نتائج30 ہزار اسرائیلی فوجی نفسیاتی مسائل کا شکار

   

تل ابیب : غزہ پٹّی پر 7 اکتوبر سے حملوں کے آغاز سے اب تک 30 ہزار اسرائیلی فوجی نفسیاتی مدد حاصل کر چْکے ہیں۔اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق فوجیوں کا 85 فیصد نفسیاتی مدد کے بعد دوبارہ سے جنگ میں شامل ہو گیا ہے۔ نفسیاتی مسائل کے شکار 200 فوجیوں کو سبکدوش کر دیا گیا ہے۔بیان میں فوجیوں کے لئے فیملی مراکز، جنگی مداخلت یونٹ اور ذہنی صدمے کے کلینکوں پر مشتمل نئے نفسیاتی مراکز کے افتتاح کا بھی ا علان کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ غزّہ پر حملوں کے آغاز سے ہی، اسرائیل ڈاکٹر یونین سے منسلک، شعبہ نفسیات نے ایک نیٹ ورک قائم کر رکھا ہے جس میں شعبہ صحت کے تمام سیکٹروں سے ماہر طبیبوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس نیٹ ورک کا مقصد فوجیوں کے نفسیاتی مسائل کے حل کے لئے بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔