غزہ : کمسن لڑکی نے شہادت سے ایک روز قبل ڈائری میں کیا لکھا؟

   

غزہ سٹی : غزہ کے المغازی کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں 11 سال کی بچی شہید ہو گئی۔ نھی بچی نے شہادت سے ایک دن قبل ڈائری لکھ کر اپنی آپ بیتی بیان کی، جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، اسے پڑھنے والے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔سیلہ نے لکھا تھا کہ آج ہفتہ ہے، 23 دسمبر 2023، میں آج صبح ساڑھے 7 بجے اٹھی، اپنا بستر صاف کیا، ہمیں آج بھی ناشتہ نہیں ملا۔ کمسن بچی نے مزید لکھا کہ پھر میں نے دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلا، ہمیں بہت مزا آیا، پھر ہم نے دوپہر کا کھانا ساتھ مل کر کھایا، کھانے میں کچھ پیسٹریز اور پیڑا تھے، جو بہت ذائقے دار تھے۔جنگ میں اب تک ہزار ہا فلسطینی بچے شہید ہوچکے ہیں۔