غزہ کی عوام شدید مایوسی کا شکار : گوٹیرس

   

نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے 7 اکتوبر سے فلسطینیوں کی صورت حال کو ایک ایسے جہنم سے تشبیہ دی جو روز بروز بدتر ہوتی جارہی ہے۔انتونیو گوتریس نے مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی UNRWA کے اجلاس میں غزہ میں فلسطینیوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر غور کیا۔گوٹیریس نے کہا کہ انہوں نے 7 اکتوبر کی ہولناکی سے چند روز قبل رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کو خطے میں فلسطینیوں کی صورتحال کی وضاحت کی تھی ،اب اس دن کو گزرے تقریباً ایک سال ہو گیا ہے اور غزہ میں فلسطینیوں کی صورت حال تصور سے باہر ہے۔
ٹرمپ کے قتل کی کوشش سیکرٹ سروس کی ناکامی
واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پنسلوانیا میں قتل کی کوشش کی تحقیقات کرنے والے قانون سازوں نے اسے سیکرٹ سروس کی ناکامی قرار دے دیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ میں غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق قانون سازوں نے گزشتہ روز کیس کی پہلی سماعت کی، جس میں مسلح شخص کی ریپبلکن صدارتی امیدوار پر فائرنگ کے واقعے میں سیکرٹ سروس کی ناقص سیکیورٹی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔سیکرٹ سروس نے 13 جولائی کو بٹلر میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران ہونے والے حملے کا الزام مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عائد کیا تھا، جس میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا اور گولی بظاہر سابق امریکی صدر کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی تھی۔