غزہ کے سرجن اسرائیلی قید میں شہید

   

غزہ سٹی: غزہ کے ممتاز سرجن عدنان البرش اسرائیلی قید میں شہید ہوگئے۔ اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے ساتھی قیدیوں کا کہنا ہیکہ سرجن عدنان البرش کو تشدد کر کے شہید کیا گیا۔ اسرائیلی جیل حکام کا کہنا ہیکہ ڈاکٹر عدنان البرش کی موت 19 اپریل کو ہوئی۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے سرجن عدنان البرش کو دسمبر میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ سے 10 دیگر میڈیکل ورکرز کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔اسرائیل نے ابھی تک ڈاکٹر عدنان البرش کی نعش اْن کے ورثاء کے حوالے نہیں کی۔ واضح رہے کہ 50 سالہ ڈاکٹر عدنان البرش غزہ سٹی کے الشفاء ہاسپٹل کے آرتھوپیڈکس کے سربراہ تھے۔