واشنگٹن : امریکہ کے منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں موجود غیر قانونی تارکین وطن کو ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر ملک بدر کر دیا جائے گا۔ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس معاملے کے حوالے سے دعووں کا دو ٹوک جواب دیا ہے۔ٹرمپ نے ایک شخص کی پوسٹ کہ “خبروں کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ قومی ہنگامی حالت کا اعلان کرنے کی تیاری میں ہے ” کا مختصر جواب دیتے ہوئے لکھا ہے، “یہ سچ ہے”۔ٹرمپ نے 5 نومبر 2024 کو منعقد ہونے صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران امریکہ کے ساتھ جنگ کی حالت میں ہونے والے ملک سے امریکہ جانے والے 14 سال سے بڑی عمر کے ہر شخص کو حراست میں لینے اور ملک بدری کی اجازت دینے ” کااشارہ دیا تھا۔