غیرقانونی گانجہ فروخت کرنے والی ٹولی گرفتار

   

کورٹلہ ۔ 8 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع جگتیال کورٹلہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں گانجہ کی غیرقانونی طورپر منتقل اور فروخت کرنے والے افراد پر خصوصی نظر رکھتے ہوئے کی جارہی تلاشی مہم کے ضمن میں کورٹلہ پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ سب انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ چرنجیوی نے کیس کے تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ کورٹلہ ٹینک بینڈ علاقہ میں دو افراد گانجہ فروخت کررہے تھے کہ اس کی پختہ اطلاع پاکر دھاوا کیا گیا ۔دھاوے کے وقت پولیس کو آتا دیکھ کر دو افراد نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اُنھیں حراست میں لے لیا۔ اُن کے پاس سے لی گئی تلاشی میں جملہ 60 گرام گانجہ برآمد کرلیا گیا ۔اس میں سے ایک کے پاس سے 40 گرام اور دوسرے شخص کے پاس سے 20 گرام گانجہ برآمد ہوا اور اس طرح اُن کے پاس سے فون اور دو بائیک کو بھی تحویل میں لیا گیا ۔ چرنجیوی سب انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ نے بتایا کہ تحقیقات میں اہم ملزم ریاست مہاراشٹرا میں واقع ناندیڑ علاقہ کے ایک نامعلوم شخص کے پاس سے گانجہ کی خریدی کرتے ہوئے خصوصی طورپر استعمال کے ساتھ فروخت کیلئے لے کر آنے کا انکشاف ہوا ۔