غیرملکی زرمبادلہ ذخائر :1.58 ارب ڈالرکی کمی

   

ممبئی : ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اضافے کے بعد گزشتہ 23 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1.58 ارب ڈالر کی گراوٹ سے 611.17 ارب ڈالر پرآگئے۔ ریزرو بینک کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 23 جولائی کو پہلی مرتبہ ملک کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 612 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے تھے ۔ 16 جولائی ختم ہوئے ہفتے میں غیرملکی زرمبادلہ ذخائر 83.5 کروڑ ڈالر اضافہ کے ساتھ 612.73 ارب ڈالر کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ۔ اس سے قبل 09 جولائی کو ختم ہوئے ہفتے میں یہ 1.88 ارب ڈالر کے اضافہ کے ساتھ 611.90 ارب ڈالر تھے ۔ غیر ملکی ذخائر کا سب سے بڑا جزوغیر ملکی کرنسی کا اثاثہ 23 جولائی کو ختم ہفتے میں 1.12 ارب ڈالر کی کمی سے 567.62 ارب ڈالر آ گیا ۔ اسی دوران سونے کے ذخائر بھی 44.9 ملین ڈالر کی کمی سے 36.88 بلین ڈالر رہ گئے ۔ زیر جائزہ ہفتے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس ریزرو فنڈ 90 لاکھ ڈالر کی کمی سے 5.09 ارب ڈالر رہ گیا ۔خصوصی ڈرائنگ کے حقوق 30 لاکھ ڈالر کم ہو کر 1.54 بلین ڈالر رہ گئے ۔