غیر دفتری اُمور کی خدمات کا آج سے بائیکاٹ ، وی آر اوز کا فیصلہ

   

قابلیت اور صلاحیت کے اعتبار سے خدمات نہ دینے کی شکایت، عہدوں کو ختم کرنے کے بعد نامناسب خدمات پر تعیناتی
حیدرآباد۔24 جولائی (سیاست نیوز) ریاست میں ویلیج ریوینیو آفیسرس (وی آر اوز) 25 جولائی سے ان خدمات کا بائیکاٹ کریں گے جو دفتری امور سے متعلق نہیں ہیں۔ تلنگانہ وی آر او جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کمشنر سی سی ایل اے کو پیش کی گئی ایک یادداشت میںواضح کیا کہ ان کی خدمات کو دفتری امور کے لئے نہ لئے جانے کے سبب وہ غیر دفتری امور میں خدمات انجام دینے کے لئے مجبور ہیں اور گذشتہ 23ماہ سے وہ اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں لیکن ان کے مسائل کی عدم یکسوئی کے سبب وہ احتجاج پر مجبور ہوچکے ہیں۔ حکومت تلنگانہ نے دھرانی پورٹل کی تیاری کے بعد وی آر او اور وی آر اے کے عہدوں کو برخواست کرتے ہوئے اس نظام کو ختم کردیا تھا اور جو وی آر اوز خدمات انجام دے رہے ہیں ان کی خدمات کو دیگر محکمہ جات کے حوالہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن گذشتہ 23 ماہ کے دوران حکومت کی جانب سے انہیں دفتری امور یا مقامات پر متعین کرنے کے بجائے سرکاری عہدیداروں کی خدمت کے لئے متعین کیا جا رہاہے اور جو عہدیدار کسی زمانے میں موضع کے نگران ہوا کرتے تھے انہیں اعلیٰ عہدیداروں کے باورچی خانوں اور ڈرائیور کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے لئے کہا جا رہاہے اسی لئے وی آر اوز کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان تمام خدمات کا 25جولائی سے غیر معینہ مدت کے لئے بائیکاٹ شروع کردیں گے جو کہ ان کی قابلیت اور صلاحیت کے اعتبار سے فراہم نہیں کی گئی ہیں بلکہ اعلیٰ عہدیداروںاور ریاستی وزراء کے علاوہ عوامی نمائندوں کی خدمت کے لئے متعین کیا گیا ہے۔ م