غیر قانونی تمباکو کی تیاری ، ایک شخص گرفتار ، اشیاء ضبط

   

حیدرآباد : غیرقانونی طور پر تمباکو اشیاء تیار کرنے والے ایک کارخانے پر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے دھاوا کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 3 لاکھ مالیتی تمباکو اشیاء ضبط کرلیا ۔ بتایاجاتا ہے کہ 55 سالہ محمد سہیل ساکن وٹے پلی فلک نما مشہور برانڈ بابا اور رتنا زردہ غیرقانونی طور پر تیار کررہا تھا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس پولیس نے وٹے پلی نیو اچایا نگر میں دھاوا کرتے ہوئے بھاری مقدار میں تمباکو اشیاء اور زردہ بنانے والی مشین کو بھی ضبط کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ تلنگانہ میں تمباکو اشیاء کا استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے اور اس کے باوجود بھی محمد سہیل اپنے ساتھی سلیم کے ساتھ یہ کارخانہ چلارہا تھا ۔