غیر قانونی شراب کی منتقلی پر ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے غیر قانونی طور پر شراب منتقل کررہے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو تہوار کے موقع پر شراب اپنے گھر سے فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا ۔ تلاشی مہم کے دوران ٹاسک فورس پولیس نے اقبال مینار ، سیف آباد میں کارروائی انجام دی اور 35 سالہ شخص این کرن کمار کو گرفتار کرلیا ۔ بشیر باغ علاقہ کا ساکن کرن کمار پیشہ سے میوہ فروش ہے جو آسان انداز میں پیسے کمانے کی خاطر غیر قانونی طور پر شراب فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کیا ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے جو کار میں شراب منتقل کررہا تھا ۔ 611 بوتلیں ضبط کرلیں جو مختلف برانڈ کی پائی گئیں ۔ جس کی مالیت 2,50,000 روپئے بتائی گئی ہے ۔۔ ع