فارم ہاوز میں کے سی آر زخمی، یشودھا ہاسپٹل میں آپریشن

,

   

ارکان خاندان ہاسپٹل میں ، ڈاکٹرس نے 6 تا 8 ہفتوں تک آرام کرنے کا مشورہ
وزیر اعظم مودی ، چیف منسٹر ریونت ریڈی کے علاوہ دیگر قائیدین نے صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

حیدرآباد /8 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بی آر ایس کے سربراہ سابق چیف منسٹر کے سی آر کل رات اپنے فارم ہاوز ایراولی کے باتھ روم میں پھسل کر گر گئے جس کے نتیجے میں ان کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی ۔ ارکان خاندان نے انہیں کل ہی سوماجی گوڑہ کے یشودا ہاسپٹل میں شریک کروایا ہے ۔ ڈاکٹرس نے ہیلت بولیٹن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کے سی آر صحتیاب ہے ۔ ان کی سرجری کی گئی ہے ۔ 6 تا 8 ہفتوں تک آرام کرنے کا کے سی آر کو مشورہ دیا گیا ۔ کے سی آر کی شریک حیات ، فرزند کے ٹی آر ، دختر کویتا کے علاوہ بھانجے ہریش راؤ کل رات سے ہی کے سی آر کے ساتھ ہاسپٹل میں موجود ہیں اور ڈاکٹرس سے مشاورت کر رہے ہیں ۔ سابق چیف منسٹر کی ہاسپٹل میں شریک ہونے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ۔ سابق وزراء بی آر ایس کے ارکان اسمبلی سابق وزراء و ارکان اسمبلی ہاسپٹل پہونچکر کے سی آر کی عیادت کر رہے ہیں ۔ سابق ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے ہاسپٹل کے احاطہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر زخمی ہے مگر ان کی صحت پوری طرح مستحکم ہے ۔ انہوں نے عوام اور پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ کے سی آر کی عیادت کیلئے ہاسپٹل نہ پہونچے کے سی آر کی صحت کو لے کر کسی کو بھی تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ان کا آئی سی یو میں علاج کیا جارہا ہے ۔ بی آر ایس کے سربراہ اندرون 6 تا 8 ہفتے پوری طرح صحتیاب ہوجائیں گے ۔ سابق ریاستی وزیر کے ٹی آر بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا نے بھی علحدہ علحدہ ٹیوئٹ کرتے ہوئے سابق چیف منسٹر کے زخمی ہوجانے اور سوماجی گوڑہ کے یشودھا ہاسپٹل میں زیر علاج ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے عوام اور پارٹی کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ ہرگز پریشان نہ ہو اور تشویش میں بھی مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ کیونکہ کے سی آر کی صحت پوری طرح مستحکم ہے۔ کے ٹی آر نے بتایا کہ کے سی آر کی کولہے کی تبدیلی کی سرجری کی جارہی ہے ۔ چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی نے سابق چیف منسٹر کے سی آر کے ہاسپٹل میں شریک ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جلد سے جلد صحتیاب ہونے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ہیلت سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ سابق چیف منسٹر کا بہتر سے بہتر علاج کرائے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی ، سابق چیف منسٹر آندھراپردیش تلگودیشم کے سربراہ این چندرا بابو نائیڈو جنا سینا پارٹی کے صدر پون کلیان ، کانگریس کے سینئیر قائد کے جانا ریڈی کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے کے سی آر کی جلد از جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سوماجی گوڑہ یشودھا ہاسپٹل کے پاس پولیس سیکوریٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ ن