فاروق عبداللہ کی رہائی کیلئے وائیکو نے دائر کی حبس بیجا کی عذر داری

   

نئی دہلی ،11ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)ایم ڈی ایم کے کے سربراہ اور راجیہ سبھا کے رکن وائیکونے نیشنل کانفرنس کے سربراہ اورجموں کشمیر کے سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ کو رہاکرنے کے لیے سپریم کورٹ میں حبس بے جا کی عذرداری دائر کی ہے ۔وائیکو نے اپنی عرضی میں دعوی کیاہے کہ عبداللہ کو15ستمبر کو ٹاملناڈوکے سابق چیف منسٹر سی این انا دورئی کے یوم پیدائش کی تقریب میں شامل ہونا تھا ،لیکن گزشتہ پانچ اگست سے ہی ان سے رابطہ نہیں ہوپارہا ہے ۔انھوں نے عبداللہ کو اصالتًا عدالت میں پیش کرنے کی مرکز کو ہدایت دینے کی عدالت سے درخواست کی ہے ۔وائیکونے کہاہے کہ عبداللہ کو حراست میں رکھاگیاہے ،مرکزی حکومت انہیں رہاکرے تاکہ وہ پروگرام میں شرکت کرسکیں ۔