فرانسیسی اخبار کی بے شرمی غزہ کے مصائب پر بھی کارٹون

   

پیرس : فرانس کے ایک اخبار نے رمضان المبارک کی آمد پر ایک کارٹون میں غزہ کے بھوک کے ستائے ہوئے لوگوں کا تمسخر اڑایا ہے۔ اس کارٹون کے حوالے سے روزنامہ ’لبریشن‘ پر دنیا بھر میں تنقید کی جارہی ہے۔لبریشن میں شائع ہونے والے کارٹون میں دکھایا گیا ہے کہ غزہ کا ایک باشندہ ایک چوہے کے پیچھے بھاگ رہا ہے جو منہ میں ہڈی دبائے ہوئے ہے۔ اس شخص کو ایک عورت روکتے ہوئے کہتی ہے نہیں نہیں، غروبِ آفتاب سے پہلے نہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس کارٹون کے حوالے سے اخبار کی پالیسی پر شدید نکتہ چینی کی جارہی ہے۔ بہت سے مبصرین کا کہنا ہے کہ غزہ کے لوگوں کو اسرائیل نے گھیر رکھا ہے۔ ان پر مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ ان کے حالِ زار کا یوں تمسخر اڑانا انتہائی قابلِ مذمت ہے۔دنیا کے مختلف گوشوں سے فرانسیسی اخبار کی اس حرکت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔