فرانسیسی صدر کا جدہ میں پرتپاک خیرمقدم

,

   

ریاض۔ فرانس کے صدر ایمانیول میکرون متحدہ عرب امارات اور قطر کے دورہ کے بعد سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچے جہاں ان کا ولیعہد محمد بن سلمان نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔ خیال کیا جارہا ہے کہ میکرون محمد بن سلمان کے ساتھ لبنان سے متعلق سعودی عرب کی درآمد روکے جانے سے متعلق بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ دونوں قائدین علاقائی استحکام پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ جدہ آمد پر محمد بن سلمان نے میکرون سے مصافحہ کیا ۔ بعد ازاں دونوں قائدین شاہی محل روانہ ہوئے جہاں بات چیت کے بعد محمد بن سلمان نے میکرون کے لئے ظہرانہ کا اہتمام کیا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کے واقعہ کے بعد مسٹر میکرون کسی بھی مغربی ممالک سے سعودی کا دورہ کرنے والے پہلے قائد بن گئے ہیں۔